Categories
Breaking news

وزارت ریلوے کا قلمدان میری زندگی کا سب سے بڑا امتحان ہے، اعظم سواتی

Advertisement
وزارت ریلوے کا قلمدان میری زندگی کا سب سے بڑا امتحان ہے، اعظم سواتی

وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ریلوے بہت بڑی اور اہم وزارت ہے، وزارت ریلوے کا قلمدان میری زندگی کا سب سے بڑا امتحان ہے۔

اعظم سواتی نےجیو نیوز سے گفتگو کے دوران وزارت ریلوے کے قلمدان کو زندگی کا سب سے بڑا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو عمران خان جہاں کہیں گے وہاں اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

شیخ رشید داخلہ، سواتی ریلوے،حفیظ شیخ خزانے کے وزیر

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کی گئی ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا منصب لے کر وزیرِ داخلہ بنا دیا گیا ہے، ان کی جگہ وزارتِ ریلوے اعظم سواتی کو دے دی گئی ہے۔

x
Advertisement

اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرا وزارت ریلوے کے حوالے سے شیخ رشید کے جتنا تجربہ نہیں، اچھی ٹیم کے ساتھ اپنی نئی ذمہ داریوں کو نبھاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل ون پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک کے نیچے ایم ایل ون فلیگ شپ پروگرام ہے، سی پیک کمیٹی کا حصہ ہوں، مین لائن ون کے حوالے سے کافی معلومات ہیں۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن سے زرعی اورصنعتی انقلاب آسکتا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ٹرین حادثات پردکھ ہوتا ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوں، دیکھوں گا کہ کونسے اقدامات کئے جائیں جن سے ٹرین حادثات کو روکا جاسکے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *