Categories
Breaking news

وزارت خارجہ نے 4 ماہ بعد قونصلر سروسزمکمل طور پر بحال کر دیں

Advertisement
Advertisement

اسلام آباد: (دوست نیوز) وزارت خارجہ نے 4 ماہ بعد قونصلر سروسزمکمل طور پر بحال کر دیں، شہری اپنی دستاویزات کی دفتر خارجہ سے خود تصدیق کرا سکیں گے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث محدود کی گئی قونصلر سروسز بحال ہونے سے دستاویزات کی تصدیق کا عمل شروع ہو گیا ہے، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی، ان کے اہلخانہ، طلبہ اور پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت خارجہ نے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے واک اِن کسٹمرز کے لئے دفتر خارجہ سے دستاویزات کی تصدیق کا عمل بند کیا تھا، جس کے بعد ضروری دستاویزات کی صرف کوریئر سروس کے ذریعے تصدیق کی جا رہی تھی۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق تارکین وطن، ان کے اہلخانہ اور بیرون ممالک ملازمت و تعلیم کے لئے جانے کے خواہش مند افراد اپنی دستاویزات کی تصدیق کیلئےخود قونصلر سروسز سیکشن میں آسکتے ہیں، تاہم انہیں وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *