
وزارت تعلیم کی مشیر ڈاکٹر عائشہ رزاق عہدے سے مستعفی ہوگئیں، وزارت تعلیم نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق ڈاکٹرعائشہ رزاق اور وزارت کے اعلیٰ حکام میں تنازعات چل رہے تھے، ڈاکٹر عائشہ رزاق گزشتہ میٹنگز میں بھی احتجاجاً غیر حاضر رہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عائشہ کی چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا سبب اور اس پر وضاحت مانگی گئی تاہم جواب نہیں ملا۔
حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ ایچ ای سی کے معاملے پر وزارت کی پالیسی کے خلاف بولتی رہی ہیں۔
ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ ذیلی اداروں کے سربراہان سے ملنا یا ان کی تعلیم کے فروغ کیلئے معاونت کرنا جرم نہیں۔
حکام وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا، ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ترین گروپ کے رابطوں میں مزید تیزی
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے رابطوں میں مزید تیزی آگئی۔
-
متوفی ڈاکٹر نوشین کی DNA رپورٹ پر یونیورسٹی میں اہم اجلاس
متوفی ڈاکٹر نوشین کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آجانے کے بعد بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی مین کیمپس میں رپورٹ پر تفصیلی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
-
اومی کرون کا سب ویرینٹ پاکستان پہنچنے کا امکان
عالمی ادرہ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کا سب ویرینٹ بی اے ٹو تیزی سے پھیلنےاور منتقل ہونے والا ویرینٹ ہے، بی اےٹو کم از کم 69 ممالک میں پھیل چکا ہے تاہم اچھی خبریہ ہے کہ بی اے ٹو کیخلاف تمام کورونا ویکسین موثر ہیں۔
-
قومی اسمبلی: PTI کا شہباز شریف کیخلاف قرار داد لانے کا فیصلہ
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ کر لیا۔
-
کراچی: فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار
کراچی کے دوسرے بڑے انڈسٹریل ایریا کورنگی میں کیمیکل تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دے دیا گیا۔
-
پی ٹی آئی امیدواروں کی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بکا خیل اور ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی امیدواروں کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
ڈاکٹر نمرتا اور ڈاکٹر نوشین کی پُراسرار موت میں مماثلت
ڈاکٹر بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں میڈیکل کی طالبات ڈاکٹر نمرتا اور ڈاکٹر نوشین کی پراسرار موت کے واقعات میں حیرت انگیز انکشافا ت سامنے آئے ہیں ۔
-
لاڑکانہ جیل: 5 پولیس اہلکار رہا، 2 اب بھی یرغمال
لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں 2 پولیس اہل کار ابھی تک قیدیوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔
-
ملک کی تباہی ،بربادی پر تعریفی اسناد ملنا مضحکہ خیز ہے، حمزہ شہباز
مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ملک کی تباہی اور بربادی پر تعریفی اسناد ملنا مضحکہ خیز ہے، جس دن یہ وزراء عوام میں اتریں گے تب ان کا سیاسی حساب کتاب ہو گا۔
-
بیٹی کی شادی عامر لیاقت سے کر کے خوش ہوں: والدہ دانیہ عامر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا بیان سامنے آگیا۔
-
شہباز شریف کے مقدمے میں دلچسپ و عجیب فراڈ ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طویل تحقیقات کے بعد بالآخر18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر پر فرد جرم عائد ہوگی۔
-
پاکستان: کورونا شرح میں کمی، مزید 39 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 39 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
9 شہروں میں اب بھی کورونا شرح 10 فیصد سے زیادہ
پاکستان میں 9 شہروں میں ابھی بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ شرح گلگت میں 23 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
-
کرپشن سے پیسہ بنایا ہوتا تو پاکستان واپس نہ آتا، شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبٍِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن سے پیسہ بنایا ہوتا تو پاکستان واپس نہ آتا۔
-
سینئر صحافی و کالم نگار عاشق جعفری انتقال کر گئے
سینئر صحافی اور کالم نگار عاشق جعفری رات لاہور میں انتقال کر گئے، مرحوم نصف صدی سے زائد عرصے سے شعبۂ صحافت سے منسلک تھے۔
-
وزیراعظم نے مجھے شادی کی مبارکباد دی: عامر لیاقت حسین
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد دے دی۔