Categories
Breaking news

وزارت اوورسیز نے بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا

Advertisement
Advertisement

وزارت اوورسیزوزارت اوورسیز نے بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے لئے خوش خبری سنا دی۔اورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس منصوبے کوحتمی سکل دے دی۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانیز براہ راست بینکنگ ادائیگی اور سرمایہ کاری کر سکیں گے اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن آئے بغیر فعال بینک اکاؤنٹ کھلواسکیں گے ،اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے بنیادی معلومات، دستاویز آن لائن فراہم کرنا ہوں گی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کا جدید نظام ادائیگی فراہم کیا جائے گا۔ فنڈ ٹرانسفر، بل پیمنٹ، ای کامرس، تمام بنیادی بینکنگ خدمات دستیاب ہوں گی، منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *