
راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق شوہر ملزم رضوان حبیب نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے ہیں۔
ملزم رضوان حبیب کا کہنا ہے کہ پولینڈ جا کر پناہ لینے اور شہریت لینے کا منصوبہ بنایا تھا، پاسپورٹ حاصل کر لیا تھا۔
پولیس کے سامنے دورانِ تفتیش ملزم رضوان حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
- وجہیہ سواتی کی میت ریکور ہوچکی ہے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی
- پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزم کا والد گرفتار
ملزم رضوان حبیب نے بیان میں کہا ہے کہ وجہیہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، لاش کو گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر مہارت کے ساتھ ہنگو میں ایک قریبی رشتے دار کے گھر لے گیا۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ کے سابق شوہر رضوان نے مقتولہ سے جائیداد کے تنازع کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وجیہہ ڈی ایچ اے راولپنڈی کا گھر اپنے نام کرانا چاہتی تھی۔
سی پی او راول پنڈی کا کہنا ہے کہ مقتولہ وجیہہ کے سابق شوہر رضوان نے 16 اکتوبر کو وجیہہ کو ایئر پورٹ سے ریسیو کیا، ساتھ لے جا کر قتل کر دیا، لاش ملازم کے گھر دفن کر دی۔
پولیس تفتیش کے بعد لکی مروت کے علاقے پیضُو سے وجیہہ کی لاش برآمد ہو گئی، کیس میں رضوان، اس کا والد اور ایک ملازم گرفتار ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق عدالت سے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کراچی: 13 سالہ لڑکی دوپٹے سے دم گھٹ کر جاں بحق
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 13 سالہ لڑکی اپنے ہی گھر میں مردہ پائی گئی، لڑکی کے گلے پر دوپٹہ کسا ہوا تھا۔
-
بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 4 مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے
-
پشاور: بھتہ نہ دینے پر 2 افراد کا قتل
صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بھتہ نہ دینے پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
-
نواز سے فنکاروں کی ملاقات، شہباز گِل کو ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کو فنکاروں کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تصویر پر طنزیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
-
نواز شریف آئیں، ویزہ اور ٹکٹ دوں گا: شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو 24 گھنٹوں میں پاکستان آنے کا ویزہ دوں گا، ان کو اپنی جیب سے ٹکٹ کی آفر کرتا ہوں، اتنا زیادہ ڈرامہ کر کے وہ گئے، انہوں نے عدلیہ پر وار اور فوج کے خلاف باتیں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ان کے خاندان کے 3 لوگ یہاں ہیں، وہ بھی آ جائیں، بیماری کا اتنا بہانہ کر کے یہ گئے مگر کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا۔
-
ڈاکٹر سیمی جمالی کی گاڑی کو گولی لگ گئی
کراچی کے جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی رہائش گاہ پر ان کی گاڑی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگ گئی، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
-
کورنگی :مہران ٹاؤن میں آتشزدگی سے تباہ فیکٹری میں پھر آگ لگ گئی
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کچھ عرصہ قبل آتشزدگی سے تباہ ہونے والی فیکٹری میں پھر آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز پہنچ گئے۔
-
فیصل آباد میں دھند :مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق
فیصل آباد میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
-
فیصلہ ہو گیا نواز شریف آ رہے ہیں، تو انہیں کون روک سکتا ہے؟ رحمٰن ملک
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک کا کہنا ہے کہ اگر فیصلہ ہو گیا ہے، کرلیا گیا ہے یا کرالیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں، تو یہ ان کا ملک ہے انہیں کون آنے سے روک سکتا ہے، وہ جب چاہیں آ سکتے ہیں۔
-
کراچی گرین لائن بس سے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہونے لگا
کراچی میں وفاق کے زیرِ انتظام منصوبے گرین لائن بس سروس کا آج دوسرا دن ہے، اس بس سے گھنٹوں کا سفر اب منٹوں میں طے ہو رہا ہے۔
-
شہباز شریف کی شعیب اختر سے اظہارِ ہمدردی
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا
-
اداروں کے خلاف سازشیں کرنا ٹھیک نہیں، حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، یہ انہیں نہیں بھاتا، اداروں کے خلاف سازشیں کرنا ٹھیک نہیں ہے
-
نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں، قاسم سوری
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں
-
کراچی میں ہلکی بارش کے بعد فضا صاف
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہلکی بارش کے بعد شہر کی فضا صاف ہو گئی۔
-
عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے، شفقت محمود
وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2023ء میں ہی ہوں گے، حکومت کو سیاسی مخالفین کے کسی احتجاج سےخطرہ نہیں ہے
-
358 کورونا مریض رپورٹ، مزید 2 اموات
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 358 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 2 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔