
پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کے قتل کے کیس کی تفتیش کے دوران مزید انکشاف سامنے آئے ہیں، سابق شوہر نے مقتولہ سے جائیداد پر تنازع کا اعتراف کر لیا۔
ملزم رضوان حبیب نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وجیہہ ڈی ایچ اے راولپنڈی کا گھر اپنے نام کروانا چاہتی تھی۔
ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ وجیہہ نے میرا فون نمبر بلاک کر رکھا تھا۔
سابق شوہر نے اعتراف کیا کہ اس نے بہنوں کے ذریعے رابطہ کرکے وجیہہ کو امریکا سے آنے پر قائل کیا۔
Table of Contents
وجہیہ سواتی کی میت ریکور ہوچکی ہے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی
وجیہہ سواتی کیس پر پریس کانفرنس کے دوران سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کیس کا نوٹس لیا۔
جیو نیوز نے وجیہہ اور رضوان کے درمیان متنازع گھر کی تصویر بھی حاصل کرلی۔
اس سے قبل سابق شوہر رضوان حبیب نے پولیس تفتیش کے دوران وجیہہ کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔ ملزم رضوان کا کہنا ہے کہ اس نے وجیہہ کو 16 اکتوبر کو ہی قتل کردیا گیا تھا اور اس کی لاش ہنگو میں دفن کی۔
سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ وجیہہ کیس میں سابق شوہر رضوان حبیب، اس کا والد اور ایک ملازم گرفتار ہے، لکی مروت کے علاقے پیضُو سے وجیہہ کی میت مل گئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
برطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈ مورگیج فراڈ کیس کے ملزمان کی پاکستان میں جائیدادیں منجمد
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی استدعا پر ملزمان کی قیمتی اراضی منجمد کرنے کی منظوری دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
-
قوم حکمرانوں سے پوچھتی ہے کہاں ہے سستی روٹی؟، حمزہ شہباز
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کو جھوٹ کے نعروں تلے اور پاکستانیوں کے خوابوں کو دفن کردیا۔
-
ثاقب نثار نے جج کے کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ملک میں بہت سی اندرونی دراڑیں ہیں، دس ہزار کا جتھہ آتا ہے اور حکومت کو لرزا دیتا ہے۔
-
وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر کردی
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام کی ہے۔
-
لاہور میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
سندر پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزم خاتون کے خاوند شہزاد کو گرفتار کر لیا اور ملزم شہزاد کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
-
سندھ حکومت کی اومی کرون سے بچاؤ کیلئے نئی ہدایات
محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے بچاؤ کےلیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
-
کراچی میں گھر سے 13 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والی بچی کی شناخت 13 سال کی انوشا کے نام سے ہوئی ہے ، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
-
عمران خان نے جن کاموں کو مانیٹر کیا اُن کا بیڑہ غرق کیا، امیر مقام
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ جو کام بھی عمران خان نے دیکھے ہیں اُن کا بیڑہ غرق ہی کیا ہے۔
-
وجہیہ سواتی کی میت ریکور ہوچکی ہے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی
وجیہہ سواتی کیس پر پریس کانفرنس کے دوران سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کیس کا نوٹس لیا۔
-
کراچی 2021: دہشت گردی واقعات اور بھتے کی وارداتوں میں کمی
کراچی میں 2020ءکے مقابلے میں2021ء دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔
-
پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزم کا والد گرفتار
ڈی پی او اکرام اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزم اور اس کے سابق شوہر رضوان حبیب کے والد کو ہنگو سے گرفتار کیا ہے۔
-
گوجرانوالہ: بیوہ اور طلاق یافتہ بہنیں زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔
-
نواز شریف بےدخل ہو کر پاکستان پہنچیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے، شہباز گل
شہباز گل نے کہا کہ منجن بیچنے کی کوشش کی جارہی ہےنواز شریف سیاسی وجہ سےواپس آرہےہیں۔
-
مرتضیٰ وہاب کا کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کا اعتراف
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کا اعتراف کرلیا۔
-
گرین لائن بس کے کرائے سے متعلق حکام کا پیغام
سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس آئی ڈی سی ایل) کے حکام کا کہنا ہے کہ گرین لائن میں سفر کرنے والے بس کا کارڈ بنوائیں، جس کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے
-
پاکستان سیٹیزن پورٹل، مسیحی برادری کی شکایات سے متعلق ڈیٹا جاری
پاکستان سیٹیزن پورٹل پر مسیحی برادری کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور اِن کے حل سے متعلق ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔