Categories
Breaking news

وجیہہ سواتی قتل: ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

مقتولہ وجیہہ سواتی اور اس کے سابق شوہر ملزم رضوان حبیب کی تصاویر— فائل فوٹو
مقتولہ وجیہہ سواتی اور اس کے سابق شوہر ملزم رضوان حبیب کی تصاویر— فائل فوٹو

راولپنڈی کی عدالت نے پاکستان نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

دورانِ سماعت راولپنڈی پولیس نے ملزم رضوان حبیب، اس کے والد حیرت اللّٰہ اور ملازم سلطان رشید کو عدالت میں پیش کر دیا۔

پولیس نے ملزم یوسف مسیح، زاہد یوسف اور ملزمہ زاہدہ یوسف کو بھی عدالت میں پیش کر دیا۔

راولپنڈی: امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا اغواء، سابق شوہر گرفتار، FBI کی تفتیش

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے راولپنڈی سے اغواء ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، واقعے کی امریکی ایف بی آئی بھی تفتیش کر رہی ہے۔

ان تینوں ملزمان پر وجیہہ سواتی کے قتل میں رضوان حبیب کی معاونت کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزمان کے قبضے سے گاڑی اور خاتون کے کپڑوں کے بیگ کی برآمدگی کے لیے مزید ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔

عدالت نے 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *