Categories
Breaking news

وثوق سے کہتا ہوں میرے خلاف مقدمے کے آرڈر وزیراعظم ہاؤس سے دیے گئے، رانا ثناءاللّٰہ

وثوق سے کہتا ہوں میرے خلاف مقدمے کے آرڈر وزیراعظم ہاؤس سے دیے گئے، رانا ثناءاللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمرانی کرپٹ ٹولے کو جتنی جلدی ہٹا دیا جاتا اتنا ہی بہتر تھا، جھوٹے مقدمات بنا کر مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، وثوق سے کہتا ہوں میرے خلاف مقدمے کے آرڈر وزیراعظم ہاؤس سے دیے گئے۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ جیلوں میں قید لوگوں کا کھانا بند کیا، میری ادویات بند رکھیں، منی لانڈرنگ کا جھوٹا الزام لگا کر شہباز شریف کو 14 ماہ جیل میں رکھا۔

شہریار آفریدی سے ہیروئین برآمد ہوئی تو کیس بناؤں گا، رانا ثناءاللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان امریکا جا کر بھی محالفین کو دھمکیاں دیتا رہا، یہ چار سال میں لاہور سے سکھر موٹروے کا کام نہیں کر سکے، انہوں نے بس مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جھوٹا الزام لگا کر حمزہ شہباز کو 22 ماہ جیل میں رکھا، مریم نواز کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پابند سلاسل کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جن خواتین کا سیاست سے تعلق نہیں تھا ان کے خلاف بھی مقدمات بنائے، ترقیاتی منصوبوں میں ہمارے خلاف کمیشن کے شواہد ڈھونڈتے رہے مگر نا کام رہے۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ادویات اسکینڈل میں کراچی کے گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر 5 کروڑ لیا گیا، ادویات مہنگی کردیں، عمران حکومت نے جو جو وعدے کیے اس کے برعکس کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈال دیا، خارجہ تعلقات کا بیڑا غرق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.