Categories
Breaking news

واٹس ایپ میں کیا نیا شامل ہونے جا رہا ہے؟ پڑھیں تفصیل

واٹس ایپ

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپس میں سے ایک واٹس ایپ صارفین کے آسانی اور توجہ مبذول کرنے کے لیے ایپ میں نئی نئی اپ ڈیٹس شامل کرتا آرہا ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کا تجربہ مزید بہتر کرنے کے لیے ایپ میں نئی اپ ڈیٹس شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ہر چیٹ کے لیے الگ الگ وال پیپر رکھنے کا آپشن اور اپنی مرضی کا اسٹیکر سرچ کرنے کا آپشن شامل ہے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب ایپ میں ہر چیٹ کے لیے الگ الگ وال پیپر رکھنے کا آپشن شامل کریں گے۔

اس اپ ڈیٹ کی تحت صارفین ہر کسی کی چیٹ میں اپنی مرضی کے مطابق الگ الگ وال پیپر سیٹ کر سکیں گے، ابھی واٹس ایپ پر اگر صارف کوئی بھی وال پیپر تبدیل کرتے ہیں تو وہ تمام تر چیٹس کے لیے اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اپنی ہر چیٹ کے لیے منفرد وال پیپرز رکھ سکیں گے۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایپ میں ایک اور اپ ڈیٹ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صارفین اپنے من پسند اسٹیکرز سرچ کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ان اپ ڈیٹس کو شامل کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *