
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا فیصل واؤڈا کی نااہلی سے متعلق فیصلے کے حوالے سے کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی اور سیاست ہے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی الگ سیاست ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بڑے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، سب سے اہم کیسز شہباز اور حمزہ کے ہیں، یہ کیسز مضبوط ہیں مگر ہم نتائج نہیں لا سکے۔
Table of Contents
شیخ رشید کی اپنی سیاسی زندگی میں 15ویں وزارت
سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو آج وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا جو اُن کی 15ویں وزارت ہے۔
شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ ہمارے طالبان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، امید ہے کہ یہ افغان سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے اپوزیشن سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ عدم اعتماد لا رہے ہیں، تو لائیں بھائی، آسٹریلیا کی ٹیم آ رہی ہے، او آئی سی ہے، آپ یہاں کیا کرنے آؤ گے؟
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اپنے بندوں کا خیال کرو، بندے آپ نے لانے ہیں، آپ عدم اعتماد کے لیے بندے نہیں لا سکتے، اگر بندے لانے ہوتے تو ساڑھے 3 سال پہلے لے آتے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ 23 مارچ کو بھی آتے دکھائی نہیں دیتے، اپوزیشن ہمیں کسی بل میں تو شکست نہیں دے سکی، البتہ وہ ہمارے اتحادیوں کے پاس جا رہی اور ان کے دروازے کھٹکھٹا رہی ہے۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ چوہدری شجاعت سچے، کھرے اور اصولی انسان ہیں، میرے بھائیوں جیسے ہیں، 8 دن میں پتہ لگ جائے گا کہ عدم اعتماد کی کیا صورتِ حال ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان مقابلہ کرنے والے آدمی ہیں، اپوزیشن کی 50 دن کی سیاست ہے، 50 دن بعد عمران خان اور مضبوط ہو جائیں گے، ان کے پاس سب سے مضبوط ہتھیار دیانت کا ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ انہیں (اپوزیشن کو) این آر او بھی نہیں دیں گے اور چھوڑیں گے بھی نہیں، عمران خان کی حکومت ایک منتخب حکومت ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں سارے لوگ ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہے اور منتخب حکومت کے ساتھ ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے باشندوں کو دے رہے ہیں، میں خود بھی پنجگور جا رہا ہوں، سندھ میں نادرا کے 13 دفتر کھولنے جا رہے ہیں۔
فوج کیخلاف زہریلی گفتگو سے نقصان مریم کا ہی ہوگا، شیخ رشید
لاہوروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے رینجرز، ایف سی، کوسٹ گارڈ اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں 15 اضافہ ہوا ہے، تنخواہوں میں یہ اضافہ مارچ سے ملے گا، وزیرِ اعظم سے گزارش کی ہے کہ سویلین کی بھی تنخواہ بڑھائی جائے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ نیب کے عدالتوں میں کیسز نے بہت وقت لیا، ملک میں 70 کیسز میگا کرپشن کے ہیں، ان کا فیصلہ ہونا چاہیے، کوشش کریں گے کہ ڈیڑھ سال میں ان 70 میگا کیسز کا فیصلہ ہو جائے، ہم لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں لا سکے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی وزیرِ خارجہ کے ساتھ قیدیوں کی بات کی ہے، ویزہ آن لائن کیا ہے، 14 فروری کو ایران کے وزیرِ داخلہ پاکستان آئیں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ کل بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک لڑکی نے ہندوستان کی سیاست اور مسلمانوں کے ساتھ رویے کو بے نقاب کیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ایم پی اے بلال یاسین حملہ کیس، 2 ملزمان کی ضمانت منظور
پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیس میں 2 ملزموں کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے
-
اسد عمر بھی انتہا پسندوں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرنے والی لڑکی کے معترف
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر بھی کرناٹک میں کالج جاتے ہوئے انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے والی بہادر لڑکی مسکان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
-
عدم اعتماد کا پہلی بار سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، سعد رفیق
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون پہلی بار سنجیدگی سے عدم اعتماد کا سوچ رہی ہے، آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوگا پہلے دھاوا کہاں بولنا ہے۔
-
کراچی: پولیس کے پہنچنے پر ڈکیت ATM فٹ پاتھ پر چھوڑ کر فرار
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کی بینک کا اے ٹی ایم ٹرک میں ڈال کر لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان اے ٹی ایم فٹ پاتھ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
-
فیصل واوڈا بھی تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں،کنور دلشاد
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا بھی نواز شریف، جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں۔
-
کے پی میں دوسرے مرحلے کے انتخابات، ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختون خوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
-
دہری شہریت کیس، فیصل واوڈا نااہل قرار
الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیدیا ہے۔
-
پشاور: خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کی تحقیقات
خیبر پختون خوا کےدارالخلافہ پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
-
مسلمان لڑکی نے فاشسٹ مودی کے ہندوتوا نظریے کو پٹخ دیا، حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، مسلمان لڑکی نے فاشسٹ مودی کے ہندوتوا نظریے کو پٹخ دیا ہے
-
سندھ کی جامعات میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
سندھ بھر کی جامعات میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، فپواسا نے کہا ہے کہ آج مطالبات نہ مانے گئے تو کل سندھ کی جامعات میں تدریس بند رہے گی۔
-
کراچی: PSP کارکنوں کا قتل، ملزمان کی اپیلیں مسترد، سزا برقرار
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے کارکنوں کے قتل کے ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی اپیلیں مسترد کر دیں اور سزا برقرار رکھی ہے۔
-
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 میں ضمنی انتخاب، ووٹنگ جاری
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جہاں مختلف جماعتوں کے 7 امیدوار میدان میں ہیں۔
-
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 50 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 50 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
فیصل واوڈا کی نا اہلی کافیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، کنور دلشاد
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی نا اہلی سے متعلق فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے۔
-
قصور، پتنگ سازی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
قصور میں پولیس نے پتنگیں بنانے والے کارخانے سے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا ساز وسامان برآمد کر لیا۔
-
مودی کے بھارت میں جو ہورہا ہے وہ خوف ناک ہے، فواد چودھری
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیرمستحکم قیادت کی وجہ سے بھارتی معاشرہ انتہائی تیزی سے زوال پذیر ہورہا ہے۔