
کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ کر دیا جس میں الزام لگایا ہے کہ والد اور کزن نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی ہے۔
دعا کا والد پر گھر میں گھسنے کا الزام
دعا زہرہ نے مجسٹریٹ کے روبرو والد کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا، دعا نے اپنے والد پر لاہور میں واقع گھر میں گھسنے کا الزام لگا دیا۔
’’والد کزن سے زبردستی شادی کرنا چاہتے ہیں‘‘
Table of Contents
خاوند کیساتھ بہت خوش ہوں: دعا زہرہ کا ویڈیو بیان
کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کا ویڈیو پیغام سامنے آ گیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔
دعا زہرہ نے والد اور کزن پر اغواء کی کوشش کا بھی الزام لگا دیا اور کہا ہے کہ والد میرے کزن زین العابدین سے زبردستی شادی کرانا چاہتے ہیں۔
دعا زہرہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپنے خاوند کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی تھی، 18 اپریل کو والد مہدی کاظمی، کزن زین العابدین اچانک گھر میں گھس آئے۔
’’والد اور کزن نے گالم گلوچ کی، دھمکیاں دیں‘‘
دائر کی گئی درخواست میں دعا زہرہ نے کہا ہے کہ والد اور کزن نے مجھ سے اور میرے خاوند سے گالم گلوچ کی، دھمکیاں دیں۔
دعا زہرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ والد اور کزن نے مجھے میرے گھر سے اغواء کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم اہلِ محلہ کے جمع ہونے پر دونوں کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔
’’والد اور کزن کے خلاف کارروائی کی جائے‘‘
دعا زہرہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اپنی پسند سے شادی کی ہے، خاوند کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، میرے والد اور کزن کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔
مجسٹریٹ کی عدالت نے دعا زہرہ کو والد کے خلاف شواہد پیش کرنے کے لیے 18 مئی کو بلا لیا۔
سیشن عدالت نے درخواست نمٹا دی
دعا زہرہ نے ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے سیشن عدالت میں بھی درخواست دائر کی ہے۔
سیشن عدالت نے ایس ایچ او وحدت کالونی کو دعا زہرہ کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا اور اس کے ساتھ ہی دعا زہرہ کی درخواست نمٹا دی۔
دعا اور اس کے شوہر کو لاہور لایا جا رہا ہے: پولیس
دوسری جانب لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ اور اس کا شوہر ظہیر احمد ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں موجود ہیں۔
پولیس نے دعا کو پاکپتن سےتحویل میں لےلیا
لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ والدین تشدد کرتے تھے اور زبردستی شادی کروانا چاہتے تھے، میری عمر اٹھارہ سال ہے، گھروالوں نے غلط عمر بتائی ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم کی حفاظت میں دعا اور اس کے شوہر کو لاہور لایا جا رہا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دعا زہرہ سے متعلق کراچی پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے۔
لاہور پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر کراچی پولیس سے ہر ممکن تعاون جاری ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سابق ڈی جی FIA بشیر میمن بے قصور قرار
لاہور کی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے سابق ڈی جی بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا۔
-
اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144نافذ
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
-
جدہ ذاتی اخراجات پر آیا ہوں: حسین نواز شریف
حسین نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں جدہ میں اپنے گھر پر پہلے ہی سے موجود ہوں، اپنے ذاتی اخراجات پر یہاں آیا ہوں۔
-
سولجر بازار کی لاپتہ لڑکی کی وہاڑی میں پسند کی شادی
کراچی میں سولجر بازار سے مبینہ لاپتہ ہونے والی لڑکی دینار نے بھی وہاڑی میں پسند کی شادی کرلی ہے۔
-
حلف برداری کا معاملہ، حمزہ شہباز کے وکیل کے دلائل
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب حلف برداری کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے دلائل دیے۔
-
خاوند کیساتھ بہت خوش ہوں: دعا زہرہ کا ویڈیو بیان
کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کا ویڈیو پیغام سامنے آ گیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔
-
پولیس نے دعا کو پاکپتن سےتحویل میں لےلیا
لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ والدین تشدد کرتے تھے اور زبردستی شادی کروانا چاہتے تھے، میری عمر اٹھارہ سال ہے، گھروالوں نے غلط عمر بتائی ہے۔
-
آج سے 2 مئی تک ملک بھر میں گرمی میں اضافے کا امکان
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 2 مئی تک ملک بھر میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا الرٹ جاری کردیا۔
-
این ایس سی اعلامیے نے سازش کی نفی کی، دفتر خارجہ
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا کو بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح ہے، سفیر اسد مجید پر دباؤ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
-
شہباز شریف کے معیشت بہتر کرلینے پر عوام کو اعتماد
وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی حکومت پر معیشت بہتر کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد نے اعتمادکا اظہار کیا ہے۔
-
رمضان المبارک، ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری
رمضان المبارک کے دوران بھی ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کے لیے سحری، افطار اور اعتکاف مشکل ہوگیا۔
-
مریم نواز آج سے لاہور کے حلقوں کا دورہ کریں گی
(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز شریف نے آج سے لاہور کے مختلف حلقوں کے دورے کرنے کا اعلان کردیا۔
-
صدر نے حمزہ سے حلف نہ لینے کا گورنر کا عذر مان لیا
صدر نے گورنر پنجاب کا خط اپنے نوٹ کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس بھجوا دیا ہے۔
-
حلف کا معاملہ، حمزہ شہباز کی نئی درخواست پر سماعت آج
وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ نئی درخواست پر آج چیف جسٹس امیر بھٹی سماعت کریں گے۔
-
پی ٹی آئی کا آج الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان
پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے،احتجاج پریس کلب یا ایف نائن پارک میں کیا جاسکتا ہے۔
-
وزیراعظم شہباز شریف کی عربی میں تقریر
اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان برادر مسلم ملکوں سے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔