Categories
Breaking news

والدہ کو سنبل کے انتقال کے بارے میں علم نہیں، بشریٰ انصاری

سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بارے میں ان کی والدہ کو علم نہیں ہےبشریٰ انصاری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کئی بار ایسا ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی بیمار والدہ کے فون پر اپنی بہن سنبل بن کر بات کی‘۔انہوں نے کہا کہ ’ان کی والدہ کافی عرصے سےبہت بیمار ہیں اور بستر پر ہیں اس لیے ہم نے انہیں سنبل کے انتقال کے بارے میں کچھ نہیں بتایا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’ہم نے انہیں بتایا کہ سنبل سان فرانسسکو گئی ہے اور کورونا کی وجہ سے وہاں سے کوئی فلائٹ پاکستان نہیں آرہی ہے‘۔بشریٰ انصاری نے بتایا کہ’وہ یہ برداشت نہیں کرسکیں گی اور اگر وہ بچ بھی گئیں تو ہم اس تکلیف کو نہیں دیکھ پائیں گے جس سے وہ گزریں گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ وہ کافی حد تک اپنی بہن سنبل جیسی لگتی ہیں اس لیے وہ اپنی والدہ کو واٹس ایپ پر کال کرتی ہیں اور ظاہر کرتی ہیں کہ وہ امریکہ سے بات کر رہی ہیں‘۔انہوں نے والدہ کے بارے میں مزید بتایا کہ’ ایک دن ان کی اٹینڈنٹ نے اداکارہ کو فون کیا کہ وہ سنبل سے بات کرنے پر بضد ہے اس لیے اب وہ والدہ سے سنبل بن کر بات کرتی ہیں‘۔
خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کا رواں سال مئی میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال ہوگیاتھا۔ اداکارہ سنبل شاہد ڈرامہ سیریل’ٹاکے کی آئے گی بارات‘، ’پانی جیسا پیار‘، ’دیکھو چاند آیا‘ اور مزید کئی مشہور ڈراموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *