
مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کے خلاف لندن کے گرین فورڈ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی۔
ناصر بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس تسنیم حیدر سے اس کے دعوے کے ثبوت طلب کرے اور اسے بلا کر تحقیقات کی جائے۔
لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو جواب دینا ہوگا، لندن میں جھوٹ بول کر بچا نہیں جا سکتا، پولیس بھی ان سے پوچھےگی اور میں بھی انہیں کورٹ لے کر جاؤں گا۔
نواز شریف، ناصر بٹ سے ملاقاتوں کے دعوے کا میرے پاس ثبوت نہیں، تسنیم حیدر
لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت پر قتل کی سازش کے الزامات لگانے والے تسنیم حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف اور ناصر بٹ سے ملاقاتوں کا انہوں نے جو دعویٰ کیا ہے اس کا ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔
واضح رہے کہ تسنیم حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف اور ناصر بٹ سے ملاقاتوں کا انہوں نے جو دعویٰ کیا ہے اس کا اُن کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔
تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ دو سے تین دن میں نواز شریف اور ناصر بٹ گرفتار ہو جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کہہ دیا ہے کہ میری گواہی ہی کافی ہوگی۔
تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ ناصر بٹ نے انہیں بتایا تھا کہ کینیا میں وقار اور خرم ان کے آدمی ہیں اور ارشد شریف کا قاتل کینیا میں ہی چھپا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کرنے والا ایک شوٹر بھی کینیا پہنچ چکا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
نواز شریف، ناصر بٹ سے ملاقاتوں کے دعوے کا میرے پاس ثبوت نہیں، تسنیم حیدر
لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت پر قتل کی سازش کے الزامات لگانے والے تسنیم حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف اور ناصر بٹ سے ملاقاتوں کا انہوں نے جو دعویٰ کیا ہے اس کا ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔
-
سمری آئے نہ آئے، ایک دو دن میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوجائے گا، رانا ثناء
وزیر داخلہ نے کہا کہ اثاثوں سے متعلق تفصیل آج ہی کیوں لیک ہوئی؟ آج تفصیل لیک ہونے کے پیچھے بھی تو کوئی ڈیزائن ہوگا۔
-
خواجہ آصف خواہش پوری نہ ہونے کا ملبہ عمران خان پر نہ ڈالیں، عثمان ڈار
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف خواہش پوری نہ ہونے کا ملبہ عمران خان پر نہ ڈالیں۔
-
سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن: ایم کیو ایم نے 2 امیدواروں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر کے استعفی کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
-
سپریم کورٹ: شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری
سپریم کورٹ میں شاہزیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا ہے۔
-
دو ارب روپے ساہیوال کے گاؤں میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پہنچائے، گرفتار ملزم کا بیان
سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے زیر حراست ڈرائیور کے انکشافات۔
-
کراچی: مجاہد کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مظاہرین کا پتھراؤ
اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ ہے کہ ان پاس عمارتوں کی تعمیر کے نقشے منظور شدہ ہيں، پھر بھی گھر گرائے جا رہے ہیں۔
-
لانڈھی میں کمسن بچی کا اغوا، زیادتی کے بعد قتل تحقیقات میں ٹھوس پیشرفت نہ ہوسکی
بچی کے گھر سے نکلنے کے بعد وہ کہاں گئی تاحال کوئی عینی شاہد بھی سامنے نہ آ سکا، بچی اپنی پھوپھی کے گھر سے ایک اور رشتے دار کے گھر جانے کیلئے نکلی تھی۔
-
آرمی چیف کی تقرری کا نوٹیفکیشن 26 نومبر تک ہوجائے گا، خواجہ آصف
واجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہو چکا ہے۔
-
سکھر موٹروے کرپشن پر عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، مخدوم جمیل الزماں
مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ رقم عوام کی ہے جو واپس ہونی چاہیے اور منصوبہ بھی مکمل ہونا چاہیے۔
-
آرمی چیف کا بحریہ اور فضائیہ ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
آرمی چیف کی سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سے بھی ملاقات ہوئی۔
-
26 نومبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور اسد عمر نے کہا ہے کہ پنڈی اور مری روڈ کا انتخاب ہوا ہے جہاں لوگ جمع ہوں گے۔
-
وزارت دفاع کو وزیر اعظم کا خط مل گیا ہے، خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا فلسفہ قوم کی خدمت نہیں بلکہ یہی ہے کہ چور چور کہے جاؤ اس پر ووٹ ملیں گے۔
-
نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپیل واپس لے لی
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی۔
-
نواز شریف فیملی کے ہمراہ یورپ کی سیر کو چلے گئے، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے دس دنوں میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔
-
توشہ خانہ ریفرنس: ٹرائل کورٹ کو فوجداری کارروائی کا ریفرنس موصول
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل کے لیے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سماعت کریں گے۔