
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ممبران بھی ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں، جن حلقوں میں پی ٹی آئی یا ق لیگ کے امیدوار نہیں ہوں گے وہاں ن لیگ سے آنے والوں پر غور کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیں گے، ہم نیشنل الیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہماری امید ہے مارچ اور اپریل انتخابات کے مہینے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کل بلوچستان میں 8 دھماکے ہوئے، 8 ماہ میں دہشت گردی میں 52 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
آرمی میں نئی کمان آنے کے بعد فرق پڑا ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ ایک تو ہر وقت ریکارڈنگز ہوتی رہتی ہیں یہ بھی بڑا مسئلہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں فوری انتخابات کی ضرورت ہے، یہ حکومت الیکشن کروانے کو تیار نہیں، حکومت جانتی ہے انتخابات نہیں جیت سکتی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سیاسی استحکام چاہتے ہیں، الیکشن کروانے کیلئے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، فیصلہ کرنے والے ادارے ملکی حالات کو دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم معیشت پر ایک وائٹ پیپر لا رہے ہیں، اگر آئی ایم ایف سے ہمارا پروگرام نہیں چلتا تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، اگر آئی ایم ایف کی شرائط مانی جاتی ہیں تو ڈالر مزید مہنگا ہو جائے گا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے 55 لاکھ نوکریاں پیدا کی تھیں، اس حکومت نے صرف ٹیکسٹائل سیکٹر میں 15 لاکھ نوکریاں ختم کی ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر کیخلاف کارروائی کی سفارش
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ریلیف اور بحالی اقبال وزیر کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی۔
-
الآصف اسکوائر کے سامنے قائم تجاوزات کیس میں تحریری حکم نامہ جاری
سندھ ہائیکورٹ نے الآصف اسکوائر کے سامنے بس اڈوں اور گرین بیلٹ پر قائم تجاوزات کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
-
ملک ڈیفالٹ کی طرف گامزن ہے، حکومت آخری اننگز کھیل رہی ہے، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف گامزن ہے، وفاقی حکومت آخری اننگز کھیل رہی ہے۔
-
وزیراعظم نے 28 دسمبر کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 دسمبر کو طلب کرلیا۔
-
آمریت اور انتہاپسندی کے خلاف بے نظیر بھٹو کی جدوجہد سے رہنمائی لی، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آمریت اور انتہاپسندی کے خلاف بے نظیر بھٹو کی غیرمعمولی جدوجہد سے رہنمائی لی۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔
-
چوروں کو این آر او کے تحفظ کی روش ترک کی جائے، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نا بالغ فرزند کے رحم و کرم پرچھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے۔
-
چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر مقرر
سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے چوہدری سالک حسین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
-
ڈاؤ یونیورسٹی کے داخلوں کے نتائج تاخیر کا شکار
ڈاؤ یونیورسٹی کے میڈیکل داخلے کے نتائج تاخیر کا شکار ہوگئے، فہرست 23 دسمبر کو جاری ہونا تھی۔
-
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا شاہ محمود کے خط کا جواب
جوابی خط کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا جائے گا، پی ٹی آئی کے ہر رکن قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرنا ہوگی۔
-
کرکٹ کلب کے پیسے زکوٰۃ کیلئے تھے، عمران نے پارٹی میں ڈال دیے، خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر ظلم و ستم کی داستان طویل ہے، سیاسی اشرافیہ کو چاہیے اپنی ذمہ داری پوری کرے، جائز اور نا جائز چیزیں ہماری مصلحت پسندی کا شکار ہو گئی ہیں۔
-
ارشد شریف قتل کیس، مزید 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند
صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں مزید 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرلی گئیں۔
-
پاکستان کا معاشی نظام دن بدن کمزور ہوتا جارہا ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سب کا اتفاق ہے کہ کمزور معیشت کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔
-
آرمی میں نئی کمان آنے کے بعد فرق پڑا ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ ایک تو ہر وقت ریکارڈنگز ہوتی رہتی ہیں یہ بھی بڑا مسئلہ ہے۔
-
ایاز صادق کا پرویز الہٰی کو عمران خان سے متعلق مشورہ
وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو عمران خان سے متعلق مشورہ دے دیا۔
-
عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا اور منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا
-
عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، مونس الہٰی شریک
زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدارت پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا اہم اجلاس جاری ہے۔