
پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک گیر ورکرز کنونشنز آج سے شروع ہوں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام پارٹی ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے ورکرز کنونشنز کے11 سے 17 دسمبر تک انعقاد کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
پارٹی قیادت کی جانب سے صوبائی عہدے داروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ملک بھر میں ورکرز کونشن مرحلہ وار منعقد کیے جائیں۔
جاری کی گئی ہدایات کے مطابق آج راولپنڈی، سیالکوٹ اور ضلع مردان کے علاقے شیر گڑھ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشنز منعقد ہوں گے۔
اسلام آباد میں 13 دسمبر کو ورکرز کنونشن کی ذمے داری طارق فضل چوہدری کو دی گئی ہے۔
ورکرز کنونشن کی میزبانی 14دسمبر کو لاہور میں خواجہ عمران نذیر، 15 دسمبر کو شیخو پورہ میں میاں جاوید لطیف، 16 دسمبر کو قصور میں ملک احمد خان اور 17 دسمبر کو فیصل آباد میں رانا ثناء اللّٰہ کریں گے۔
ضلع مردان کے علاقے شیر گڑھ میں آج خیبر پختون خوا کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام کنونشن کی میزبانی کریں گے۔
شیر گڑھ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے امیر مقام سہہ پہر ساڑھے 3 بجےخطاب کریں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب
سینیٹ میں اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
-
حسن مرتضیٰ کی گفتگو سے محسوس ہوتا ہے کہ زرداری سیاسی ولی اور پرہیزگار ہیں، فیاض چوہان
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حسن مرتضیٰ کی گفتگو سے محسوس ہوتا ہے کہ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی سیاسی ولی اور پر ہیزگار ہیں۔
-
پرویز الہٰی نے اسمبلی تحلیل نہیں کی تو ہم استعفیٰ دیدیں گے: ہاشم ڈوگر
پنجاب کے وزیرِ آب پاشی ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی عمران خان کے کہنے پر اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے، اگر وہ اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو ہم اپنا استعفیٰ دے دیں گے۔
-
جب تک میری تسلی نہ ہو، استعفیٰ قبول نہیں کروں گا، راجہ پرویز اشرف
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ استعفے منظور کرنے کا طریقہ ہے
-
کراچی: شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیسری منزل سے دھکا دیدیا
کراچی میں سول اسپتال کے قریب عمارت میں شوہر نے بیوی کو تیسری منزل سے مبینہ طور پر دھکا دے کر قتل کر دیا۔
-
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ملکی استحکام کے لیے معاشی استحکام بہت ضروری ہے۔
-
فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کو اسمبلیاں توڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔
-
عمران خان پارلیمانی سسٹم ختم کر کے صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں: حسن مرتضیٰ
پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمانی سسٹم ختم کر کے صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔
-
سندھ: 2 سرجنز کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگریاں دینے کی منظوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دو سرجنز کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگریاں دینے کی منظوری دے دی۔
-
جامعہ کراچی: مارننگ شفٹ میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ کا آغاز
جامعہ کراچی میں مارننگ شفٹ میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا ہے جو ایک گھنٹے پر محیط ہے۔
-
سیکریٹری جنرل او آئی سی آج ایل او سی کا دورہ کریں گے
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ وفد کے ہمراہ آج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کریں گے۔
-
ایک ماہ میں گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران مؤثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے۔
-
سلیمان شہباز کا وطن واپسی پر کس نے استقبال کیا؟
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس آ گئے ہیں۔
-
قمبر: اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے
قمبر شہداد کوٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
-
کراچی: فون پر دوستی کر کے اغواء کرنیوالی خاتون 3 ساتھیوں سمیت گرفتار
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے عملے نے ایک خاتون سمیت 4 ملزمان کو شہریوں کو اغواء کرنے اور ان سے بھتہ لینے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔
-
بلوچستان: 3 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن، ووٹنگ جاری
بلوچستان کے 3 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔