ڈسکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ (عطا تارڑ) کو گرفتار کرلیا۔
عطا اللہ تارڑ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کیلئے ڈسکہ میں موجود تھے۔ ان کی گرفتاری کی تصدیق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے تصدیق کردی ہے تاہم ان کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے کیونکہ نہ تو ان کے خلاف کوئی کیس ہے اور نہ ہی پولیس کے پاس کوئی وارنٹ تھے۔
سینیٹ الیکشن ، پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کی منظوری دیدی، رحمان ملک ٹکٹ سے محروم
انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں نے انہیں مسترد کردیا ہے اور پی ٹی آئی دونوں نشستوں پر الیکشن ہار چکی ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق عطا تارڑ کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی وزیر آباد لے جایا گیا ہے، انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔
عطااللہ تارڑ کو ڈسکہ میں گرفتار کر لیا گیا pic.twitter.com/1osTGx4IGU
— Aniha Anam Chaudhary (@anihachaudhry) February 12, 2021