Categories
Breaking news

ن لیگ کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف گرفتار

چوہدری محمد اشرف—فائل فوٹو
چوہدری محمد اشرف—فائل فوٹو

محکمۂ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چوہدری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ نمبر161 سے ن لیگ کے رکن اسمبلی ہیں۔

چوہدری محمد اشرف پر 157 ایکڑ، 1 کنال، 16 مرلے سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد اشرف نے جعل سازی سے زمین حاصل کی، انہوں نے فرضی شخص کو جعلی الاٹی ظاہر کر کے سرکاری رقبے پر قبضہ کیا۔

محکمۂ اینٹی کرپشن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمۂ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *