Categories
Breaking news

ن لیگ کی پیپلز پارٹی سے کوئی لڑائی نہیں، رانا ثنا اللّٰہ

لاہور: ن لیگ کی پیپلزپارٹی سے کوئی لڑائی نہیں،رانا ثنااللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی پیپلز پارٹی سے کوئی لڑائی نہیں ہے اور نہ ہی استعفوں پر کوئی جھگڑا ہے، پیپلز پارٹی کی اپنی ایک رائے ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر ساتھ چلنے کو تیار ہیں ان کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ہماری پیپلز پارٹی یا اے این پی سے کوئی لڑائی نہیں، ہماری لڑائی سلیکٹڈ ریجیم سے ہے۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رائے کا احترام کرتے ہیں اس پر جو فیصلہ ہوگا مل کر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے، تمام تر ریاستی جبر کے باوجود مسلم لیگ ن آج بھی عوام میں موجود ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سوا اور کوئی کام نہیں، ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں تمام تر ہتھکنڈے استعمال کئے گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *