Categories
Breaking news

ن لیگ کی نواز شریف دور میں حکومتی وفد اسرائیل بھجوانے کی تردید

Advertisement
ن لیگ کی نواز شریف دور میں حکومتی وفد اسرائیل بھجوانے کی تردید

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کے دور میں حکومتی وفد اسرائیل بھجوانے کی تردید کردی۔

ایک بیان میں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں اسرائیل اور پاکستان کے درمیان ایسا کوئی رابطہ یا دورہ نہیں ہوا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پر الزام لگانے جیسی حرکتیں کرنے والوں سے متعلق یہی کہا جاسکتا ہے کہ ’جھوٹوں پر اللّٰہ کی لعنت ہو‘۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر ملکی مفادات کونقصان پہنچایا جارہا ہے، نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) قائداعظم کے اصولی موقف کی حامی اور پہرے دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی ایجنٹ کہنے والوں نے اپنے سیاہ کرتوت چھپانے کے لئے نیا فتنہ تیار کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کا سودا تم کرو اور الزام نوازشریف پر لگاؤ؟ کابینہ وزیر کی خبر سامنے آنے پر الزام نواز شریف پر لگادیا گیا ہے، کوئی شرم اور کوئی حیاہوتی ہے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پر ہم نے بولنا شروع کیا تو جھوٹ پھیلانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *