
مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے شہباز شریف کی دعوت میں نہ جانے کی وجہ بتادی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران پرویز الہٰی نے تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں کئی راز کھول دیے۔
Table of Contents
ن لیگی منحرف ارکان کا پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی نے پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہاکہ ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے مریم نواز کو پسند نہیں تھا، نواز شریف نے بھی اسے ویٹو کردیا تھا۔
ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی اہمیت اپنی جگہ پر مگر وہ بھی نواز شریف کا ویٹو نہیں بدل سکے، یہی وجہ ہے کہ ہم عمران خان سے جاملے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف 35 سال بعد ہمارے گھر تشریف لائے تھے، انہوں نے ہمیں کھانے پر بلایا تھا مگر ہم کیوں نہیں گئے؟ اس لیے کہ جن کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کو آن بورڈ ہونا تھا وہ آن بورڈ نہیں تھے۔
آج چوہدری صاحب کی موجودگی میں حکومتی وفد سے تلخی ہوئی، طارق بشیر چیمہ کا انکشاف
مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نےکہا ہے کہ آج میری حکومتی وفد سے چوہدری صاحب کی موجودگی میں تلخی ہوئی ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ اب ن لیگ میں وہ لوگ میٹر کرتے ہیں، مثال کے طور پر مریم بی بی کو پسند نہیں تھا، اُن کا گروپ محسوس کرتا ہے کہ ہم 10 سیٹوں کو کیوں سارا کچھ ہی دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے اس گروپ کو براہ راست میاں صاحب کی آواز کہتے ہیں، اسحاق ڈار سے شکریہ کے بعد ہی ہمیں اطلاع ملی کہ بات ابھی کلیئر نہیں اس لیے سواری سامان کی حفاظت خود کرے۔
ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ ہماری ایک پوری تاریخ ہے 3 دفعہ ہمارے ساتھ پہلے یہ ہوا تھا، ہم ان کے ساتھ بڑے ہی محتاط طریقے سے چلتے ہیں۔
چوہدری سالک حسین نے پارٹی، خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے پارٹی اور خاندان میں اختلاف کی خبریں مسترد کردیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ والے ہمیں بھی اور آصف علی زرداری کو بھی مطمئن کررہے تھے، زرداری صاحب نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بناتے تو وہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیا آغاز کیا تھا تو سوچا کہ اور بڑا وفد بناکر بھیجتے ہیں اور وہ جاکر ان کو کہیں کہ میاں صاحب کا بھی او کے آگیا اور سارے معاملات ٹھیک کرلیے۔
پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ یہ دوسروں کی بدقسمتی اور ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں چیزوں کا علم ہوجاتا ہے، ہمیں اطلاعات مل رہی تھی کہ آپ کا ٹائم پیریڈ 3، 4 ماہ کا ہے، اس سے زیادہ نہیں یہ طے ہے۔
عثمان بزدار استعفیٰ منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے، ذرائع
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہیہ علم بھی ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ آن بورڈ ہے، اسی دوران ہماری سیریس آفر تحریک انصاف سے چل رہی تھی، پرویز خٹک اور شاہ محمود آئے تھے، ہم نے ان سے کہا کہ آپ کا اعتماد نہیں، انہوں نے کہا کہ نہیں اس دفعہ اور بات ہے۔
ق لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی اور دیگر لوگوں نے بھی کہا کہ ہمارا فطری اتحاد پی ٹی آئی کے ساتھ بنتا ہے، طارق بشیر چیمہ پہلے مشاورت میں شامل تھے بعد میں ان کو یہ چیز پسند نہیں آئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دینا، ان کا موقف تھا کہ آپ کی وجہ سے ساڑھے 3 سال گزارا کیا ہے۔
حکومت اور ق لیگ میں تمام معاملات طے پاگئے، فرخ حبیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت کے ق لیگ سے تمام معاملات طے ہوگئے ہیں۔
استفسار کیا گیا کہ آپ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی کوشش کرنی ہے اور ساتھ ہی عمران خان کو عدم اعتماد سے بھی بچانا ہے، دونوں کام کیسے کریں گے۔
پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ دونوں ہی کام ہوجائیں گے، ہمارے دل میں آج بھی آصف زرداری کا احترام ہے، جہانگیر ترین سے کل فون پر بات ہوئی ہے معاملات طے پاگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مونس الہٰی لندن گئے تو جہانگیر ترین کے بیٹھے نے بات کرائی، ملاقات نہیں ہوئی، جہانگیر ترین لیزر تھراپی کررہے تھے، اس لیے ملاقات نہیں ہوسکی، لیکن ان کے بندے آگئے تھے، ترین گروپ کل ملاقات کے لیے آرہا ہے آج بھی آئے ہوئے تھے۔
نامزد وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے خود فون کیا کہ میں انتظار کررہا ہوں آپ آجائیں، آج پھر وزیراعظم نے ہمیں بلایا تھا، عمران خان نے کہا کہ میں حیران ہوں آپ کا ہماری جماعت میں اچھا رسپانس آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان کو کہا کہ ایم کیو ایم کو گورنر شپ اور وزارت بحری امور دیں، خٹک صاحب سے رابطہ ہوا، انھوں نے کہا کہ ادھر ہی بیٹھا ہوا ہوں، ایم کیو ایم آن بورڈ ہے۔
پرویز الہٰی نے بتایا کہ عمران خان سے دیگر معاملات پر بات ہوئی لیکن خط سے متعلق بات نہیں ہوئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
مرکز اور پنجاب کی پچ پر شکست عمران خان کا مقدر ہے، حافظ حمد اللہ
اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے مرکز اور پنجاب کی پچ پر عمران خان کی شکست کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
-
تیاری مکمل ہوچکی، سرپرائز دیں گے، بابر اعوان
وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر ہماری تیاری مکمل ہے، سرپرائز دیں گے۔
-
عمران خان کا خط فلم ’شکتی‘ والا خط ہے، ناصر شاہ
اب عمران خان خط کے پیچھے نہ چھپیں، عدم اعتماد کا سامنا کریں، وزیر بلدیات سندھ
-
حکومتی ترجمانوں کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہوئے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
-
جس نے دھمکی دی اس کا سفیر ملک بدر کیا جائے، شاہد خاقان عباسی کا مطالبہ
سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک سے دھمکی آئی ہے اس کے سفیر کو پاکستان سے بدر کیا جائے۔
-
وزیراعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا ٹیلی فون پر رابطہ
وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی پر زور بھی زور دیا۔
-
وزیراعظم کا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو خط، ووٹنگ پر ایوان نہ آنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
-
جعلی وزیراعظم آپ تو بڑے عالمی لیڈر تھے ناں؟ مریم نواز کا عمران خان پر طنز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبزہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاؤ۔
-
وزیراعظم اکثریت کھوچکے، اب مستعفی ہوجائیں، غفور حیدری
اپوزیشن اتحاد میں شامل جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن کےلیے خوشی کا دن ہے۔
-
لکی مروت: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد ہلاک،1 گرفتار
لکی مروت کے علاقے فقیرا نوں کلی میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
-
خواتین کے بارے میں غیراخلاقی باتیں کرنا ن لیگ کا وتیرہ ہے، شہباز گل
مریم صفدر کو بھی تین ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں ملا، یہ بار بار خاتونِ اول پر مختلف قسم کے الزامات میں مصروف ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی
-
پرویز خٹک اور فواد چوہدری کا عون چوہدری سے ٹیلیفونک رابطہ
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور فواد چوہدری نے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
-
ووٹنگ کے دن حیران کن نمبر سامنے آئیں گے، سردار ایاز صادق کا دعویٰ
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن حیران کن نمبر سامنے آئیں گے۔
-
کیا چوہدری برادران کی واپسی کی گنجائش ہے؟ صحافی کا بلاول بھٹو سے سوال
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چوہدری برادران اگر آپ زبان پر قائم نہیں رہ سکتے تو آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔
-
استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا، طارق بشیر چیمہ
چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق چیمہ کا کہنا تھا کہ کس نے اطلاع دی کہ پارٹی سے ناراض ہوں؟
-
اسلم بھوتانی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا
بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔