Categories
Breaking news

ن لیگ کا وزیراعظم پر کورونا فنڈز کے 1200 ارب کھانے کا الزام

ن لیگ کا وزیراعظم پر کورونا فنڈز کے 1200 ارب کھانے کا الزام

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر کورونا فنڈز کے 1200 ارب روپے کھانے کا الزام لگادیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے کورونا فنڈ میں 1200 ارب کھالیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے پہلے عوام کی روٹی، پھر چینی اور اب کورونا فنڈز سے 1200 ارب روپے بھی کھالیے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے مزیدکہا کہ کورونا فنڈز میں کرپشن کی وجہ سے حکومت ویکسین نہیں منگواسکی ہے۔

حکومت معاشی، انتظامی اور خارجہ محاذ پر ناکام ہوچکی، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت معاشی،انتظامی اورخارجہ محاذ پر ناکام ہوچکی۔

حکومتی دعوے سچے تو قیمتیں 2018 پر لانے کا اعلان کرے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اگر دعوے میں سچی ہے تو قیمتیں 25جولائی 2018پر لانے کا اعلان کرے۔

اُن کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت نے آٹا، چینی،ادویات، ایل این جی، رنگ روڈ کی طرح ڈاکا ڈالا ہے۔

مریم اورنگزیب نے آڈیٹرجنرل سے 1200 ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکیج میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *