Categories
Breaking news

ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ، مریم نواز اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاون سے روانہ

ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ، مریم نواز اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاون سے روانہ

پاکستان مسلم لیگ ن کا ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن لاہور سے روانہ ہوگیا۔

مہنگائی مکاؤ مارچ کے لئے قافلے ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچے، جہاں سے پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں لانگ مارچ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، جس کا پہلا پڑاؤ آج رات گوجرانوالا میں ہوگا۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا سے اتارکر عوام کی عدالت میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے لانگ مارچ سے متعلق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.