Categories
Breaking news

ن لیگ کا عمران، فواد، قاسم سوری کی گرفتاری کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہنما ن لیگ احسن اقبال نے عمران خان، فواد چوہدری اور قاسم سوری کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران سپریم کورٹ اور آئین سے بڑا ہے عمران نیازی نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بارے میں بھی جھوٹ بولا، کسی رعایت کی گنجائش نہیں، امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں پی سی او اور قبضے والی حالت ہے، عمران خان کے احکامات کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہے، عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان آئینی بحران میں گھر چکا ہے، عمران خان نےاپنی کرسی بچانے کے لیے سول مارشل لاء لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہار دیکھی تو وکٹیں اکھاڑ کر میدان سے بھاگ گئے، ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی، پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کیلئے PTI ایم پی ایز کو نوٹس جاری

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف نے پارٹی ارکانِ پنجاب اسمبلی کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا پابند بنانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

احسن اقبال کاکہنا تھا کہ پاکستان کی گورننس کا عالمی سطح پر مذاق بن رہا ہے، عمران خان نے پوری اپوزیشن کو غدار قرار دیا ہے،انہوں نے اپوزیشن کے کروڑوں ووٹرز کی توہین کی ہے۔

لیگی رہنما نے کہاکہ کل کو تحریک عدم اعتماد کسی حکومت کے خلاف نہیں لاسکتے۔

احسن اقبال نے کہاکہ اگر آئین کو بےوقعت کر دیا جائے تو ریاست بے وقعت ہوجاتی ہے، امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ بھی اپنا کردار ادا کرے گی، اس معاملے میں کسی رعایت کی گنجائش نہیں ہے۔

وزیراعظم آج بزدار، پرویز الہٰی سے ملاقات کیلئے لاہور آئیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، ان سے مستعفی وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وزارتِ اعلیٰ کے لئے نامزد حکومتی امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقاتیں ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ قاسم سوری، عمران نیازی، فواد چوہدری کو آئین شکنی پر گرفتار ہونا چاہیے، ان کے فوری گرفتاری کے احکامات جاری ہونا چاہیے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آج بیرونی سازش کے طعنے وہ دے رہا ہے جس کا فارن فنڈنگ کا کیس 7 سال سے چل رہا ہے، الیکشن کمیشن سزا سنانے میں کیوں تاخیر کر رہا ہے۔

احسن اقبال کاکہنا تھا کہ عمران نیازی نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بارے میں بھی جھوٹ بولا، کیا عمران الیکشن کمیشن ، سپریم کورٹ، آئین سے بڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے پاکستان کی انتظامی معیشت کو جھوٹے مقدمات سے تباہ کیا، نیب کے جھوٹے کیسز کے باعث سرکاری دفتر میں کوئی کام کرنے کو تیار نہیں،نیب نے لوگوں کی کردار کشی کی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نیب نے عمران خان کی مخالف آوازوں کو دبایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.