Categories
Breaking news

ن لیگ کا اسپیکر خیبرپختونخوا مشتاق غنی کے استعفیٰ کا مطالبہ

ن لیگ کا اسپیکر خیبرپختونخوا مشتاق غنی کے استعفیٰ کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اختیار ولی نے اسپیکر مشتاق غنی کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں اختیار ولی نے اسپیکر خیبرپختونخوا مشتاق غنی پر جانبداری کا الزام لگادیا۔

انہوں نے کہاکہ مشتاق غنی جانبدار ہیں، اسپیکر اسمبلی ن لیگی ارکان کو ایوان میں اپنی بات رکھنے کے لیے وقت ہی نہیں دیتے ہیں۔

ن لیگی ایم پی اے نے مزید کہا کہ صوبائی اسپیکر اس وقت کو نہیں دیتے جو حکومت کے خلاف بولتا ہے۔

اختیار ولی نے مشتاق غنی پر اقرباء پروری کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ اسمبلی میں صرف مخصوص لوگوں کو وقت دینا زیادتی ہے۔

اس سے قبل اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر مشتاق غنی اور اختیار ولی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اختیار ولی نے مشتاق غنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپیکر صاحب، آپ مجھے ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں دیتے۔

اس پر مشتاق غنی غصے میں آگئے اور کہا کہ میں آپ کو بولنے کی اجازت نہیں دوں گا، آپ نے جو کرنا ہے کرلیں۔

اس پر اختیار ولی نے جواباً کہا کہ اسپیکر کو بتایا گیا ہے کہ ایوان میں مسلم لیگ ن کو ٹائم نہ دیں، بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً واک آؤٹ کرتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *