
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد برقرار رکھنا چاہتا ہوں، نون لیگ کا اپوزیشن لیڈر کا امیدوار متنازع تھا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مریم نواز سمیت دیگر لوگ پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں، ن لیگ کے رہنماؤں کا احترام کرتا ہوں، مریم نواز کی عزت کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سینیٹ میں ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے 26 ممبر ہیں، دلاور خان کے ساتھ کچھ اور لوگ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اعتراض نہیں کیا جب پنجاب میں بلا مقابلہ سینٹ کا الیکشن ہوا، یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینٹ بننا جمہوریت کی جیت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سینیٹر سے امید تھی کہ وہ ہمیں ووٹ دیں گے، بی اے پی کے سینیٹرز اب اپوزیشن بینچز پر بیٹھ رہے ہیں، انہیں ویلکم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر میں گھس کر شکست دی، میں سمجھتا ہو اپوزیشن کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمار خواہش تھا کہ چیئرمین سینٹ بنوائیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں کسی کے بھی بیان پر کوئی ردعمل نہیں دونگا، ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہے کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر کل سے مخصوص پراپیگینڈہ کیا جارہا ہے، اکیس سینیٹرز ہمارے پاس ہیں، اپوزیشن لیڈر کا حق ہمارے پاس ہے، پیپلز پارٹی کے پاس اکثریت تھی اور اپوزیشن لیڈر بھی ان کا ہی بننا تھا۔
بلاول بھٹو نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں ندیم بابر کی طرح بشمول وزیراعظم تمام وزرا کو ہٹایا جائے، حکومت کو ٹف ٹائم دیتے رہیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ محسوس ہوا کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جارہاہے، افسوس ہے کہ ایک جماعت نے ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے وزیراعظم کو گھر میں گھس کر شکست دیکر تاریخی کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ پر ہمارے جو اعتراضات ہیں اس پر جدوجہد جاری ہے، پریزائیڈنگ افسر نے متنازع فیصلہ دے کر یوسف رضا گیلانی سے ناانصافی کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، پنجاب میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ایس او پیز کے ساتھ ضلعی سطح پر منائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
- شہید بھٹو کے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے: بلاول بھٹو
- بطور جانشین ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا: بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی بڑے اجتماع کی صورت میں نہیں منائیں گے، گڑھی خدا بخش میں جلسہ نہیں ہوگا،4اپریل کو صرف قران خوانی ہوگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 5 اپریل کو پی پی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں پی ڈی ایم کے حوالے سے فیصلے کیےجائیں گے۔
Table of Contents
پیپلز پارٹی کا 4 اپریل کو راولپنڈی جلسہ ملتوی کرنے پر غور
پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں کورونا کیسز کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر چار اپریل کو راولپنڈی جلسے کو ملتوی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو للکارتے رہیں گے، پیپلزپارٹی نے شروع دن سے پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل پر تنقید کی، اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کی مذمت کرتے ہیں، حکومت اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کو فوری واپس لے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صرف ندیم بابر نہیں وزیراعظم سمیت کابینہ میں جس جس نے فیصلے کیے سب کو ہٹانا چاہیے، حکومت میں وہ اہلیت نہیں کہ آئی ایم ایف کے سامنے صحیح فیصلے کرے، تاریخی ناکامی ہے کہ شرح نمو جنگ زدہ افغانستان اور بنگلا دیش سے بھی کم ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ملکی شخصیات کے اسلحہ لائسنس: وزیراعظم نے سمری وفاقی کابینہ بھیجنے سے روک دی
وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو اہم ملکی شخصیات کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے سے روک دیا ہے۔
-
شیری رحمان کی چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کی مذمت
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور تعلیم کا جنازہ نکالا جا رہا ہے
-
جے یو آئی کے تمام دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں: حافظ حسین احمد
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے تمام دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں، جے یو آئی کو بھی موروثی جماعت بنانے کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان کو صدارتی الیکشن لڑنے سے منع کیا تھا ، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے،مولانا فضل الرحمان فوری طور پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی طرف لوٹیں۔
-
پی ڈی ایم سینیٹ اور ضمنی الیکشن کیلئے تیار نہیں تھی: شہلا رضا
سندھ وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے لیے تیار ہی نہیں تھی بلکہ ہمارے کہنے پر الیکشن میں حصہ لیا۔
-
اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کی جائے گی، رضا ربانی
سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کی جائے گی۔
-
پہلی بار دیکھا اپوزیشن لیڈر کو باپ نے ووٹ دیا، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار دیکھا سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا، سینیٹ میں چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے بی اے پی سے ووٹ لیا گیا، افسوس کہ چھوٹے سے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جدوجہد کو نقصان پہچایا۔
-
بلوچستان میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
بلوچستان میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم عمران ضان کو پیش کردی، گورنر بلوچستان نے وفاقی اداروں کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی۔
-
ن لیگ کے پاس رہ گئی مریم کی ’میں میں اور منافق مولانا‘: شہباز گل
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں گیلانی کے قائد حزب اختلاف بننے پر سسٹم میں پیپلزپارٹی کے اسٹیکس بڑھ گئے۔
-
پی ڈی ایم کی طرح منہگائی کے جن کو بھی کنٹرول کریں گے، غلام سرور
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی طرح منہگائی کے جن کو بھی کنٹرول کریں گے۔
-
کورونا ویکسین کارڈ جاری کرنے کے لیے پورٹل لانچ کر دیا گیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا ویکسین کارڈ جاری کرنے کے لیے پورٹل لانچ کر دیا۔
-
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو دیا گیا زخم ابھی تازہ ہے،فیاض چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو دیا گیا داغ مفارقت کا زخم ابھی تازہ ہے۔
-
گیلانی کے قائد حزبِ اختلاف بننے سے سینیٹ کا وقار بڑھے گا: شازیہ مری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے قائد حزبِ اختلاف بننے سے سینیٹ کا وقار بڑھے گا۔
-
وزیر اعظم کی پناہ گاہوں میں سحر و افطار کے بہترین بندوبست کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے رمضان میں پناہ گاہوں و لنگر خانوں میں سحر و افطار کے بہترین انتظامات کی ہدایت جاری کی ہے۔
-
گلستان جوہر میں گیس لائن میں دھماکے سے خوف و ہراس
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گیس کی سپلائی لائن میں دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
-
آج وزیراعظم آفس کی لائٹس بند کی جائیں گی
ارتھ آور کی مناسبت سے آج وزیراعظم آفس کی لائٹس بند کی جائیں گی۔
-
حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا، سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر حلیم عادل شیخ کو رہا کیا گیا۔