Categories
Breaking news

ن لیگ والے شہید معظم کے گھر 5 کروڑ روپے لے کر پہنچے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی - فوٹو: فائل
شاہ محمود قریشی – فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے شہید معظم کے گھر 5 کروڑ روپے لے کر پہنچے، ن لیگ والوں نے معظم کے خاندان کو لالچ بھی دیا اور ڈرایا دھمکایا۔

پاکستانیوں کی اکثریت نے لانگ مارچ کومسترد کر دیا، سروے

کراچیپاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ…

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معظم کے گھر والوں کو مقدمہ کا مدعی بننے کے لیے رشوت دینے کی کوشش کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معظم شہید کے گھر والے ن لیگ کے لالچ میں نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنیوالے کو جنونی کہا تو پھر ن لیگ والے معظم کے گھر کیوں گئے؟ ہمارے دیے گئے تین ناموں پر مقدمہ کرتے، چاہے تفتیش میں جھٹلا دیتے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بےنظیر کی شہادت پر زیادہ ردعمل سندھ میں آیا لیکن عوام اس طرح نہیں نکلے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *