Categories
Breaking news

ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں، فواد چوہدری

ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں، فواد چوہدریوزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئ بوٹ آگے نہیں کر رہا ۔

اپنی ٹوئٹ میں مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں ، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا۔
گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ بونوں کے ساتھ ہے اور یہ سیاسی بونے پروپیگنڈے کی سیاست کرتے ہیں۔

آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ کوعدالت طلب کرتی ہے تو آپ وہیل چیئر پر آتے ہیں اور جب آپ ضمانت پر ہوتے ہیں تو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پاس امیدوار ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بونوں کے ساتھ ہے اور یہ سیاسی بونے پروپیگنڈے کی سیاست کرتے ہیں۔ حزب اختلاف والے حکومت میں تھے تو ملکی معیشت کو تباہ کر کے چلے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.