Categories
Breaking news

ن لیگ نے ہمیشہ بدمعاشی اور پیسے سے الیکشن چرائے، فردوس عاشق اعوان

ن لیگ نے ہمیشہ بدمعاشی اور پیسے سے الیکشن چرائے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ ‏دھونس، بدمعاشی اور پیسے سے الیکشن چرائے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھونس، بدمعاشی سے الیکشن جیتنے والے شفاف انتخابات کی ہر قدم پر مخالفت کریں گے، ن لیگ اپنی معدوم ہوتی سیاست سے پریشان ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ ‏انتخابی اصلاحات اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کی مخالفت کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی انتخابی شکست کے ڈر سے چیخیں نکل رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *