Categories
Breaking news

ن لیگ نے کوئی ڈیل نہیں کی، نہ کوئی رعایت مل رہی ہے، رانا ثنا اللّٰہ

ن لیگ نے کوئی ڈیل نہیں کی، نہ کوئی رعایت مل رہی ہے، رانا ثنا اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ن لیگ کی جانب سے کسی بھی ڈیل کی تردید کی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ نے کوئی ڈیل نہیں کی، نہ کوئی رعایت مل رہی ہے، میری معلومات کے مطابق پیپلز پارٹی کو بھی رعایت نہیں مل رہی۔

رانا ثنا اللّٰہ کا فواد چوہدری کے بیان پر محتاط ردعمل

رانا ثنا نے کہا کہ وزیراعلی ہاؤس کرپشن کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، ڈپٹی کمشنر عہدے کے افسر دو دو تین تین کروڑ روپے دیکر لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون و آئین کی بالا دستی کیلئے ماضی میں بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکٹھی ہوچکی ہیں۔

اس سے قبل اسی پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ ڈھیل اور ڈیل کا ایشو نہیں ہے، جو کچھ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوا ہے وہ سب جانتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ن لیگ اور نیب گٹھ جوڑ بھی دیکھا ہے، آصف زرداری بغیر سزا کے جیلوں میں رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *