Categories
Breaking news

ن لیگ نے صرف ککس بیکس کیلئے سڑکیں بنائیں، حسان خاور

ن لیگ نے صرف ککس بیکس کیلئے سڑکیں بنائیں، حسان خاور

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگ نےصرف ککس بیکس کے لیے سڑکیں بنائیں۔

ن لیگ پنجاب کی ترجما ن عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل میں حسان خاور نے کہا کہ ن لیگی ترجمانوں کا سٹپٹانا ثابت کرتا ہے کہ پنجاب ترقی کی راہ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی ترجمانوں کا بس چلے تو پاکستان کے قیام کو بھی اپنی قیادت کے کھاتے میں ڈال دیں۔

پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ ن لیگی ترجمانوں کا سٹپٹانا ثابت کرتا ہے پنجاب ترقی کی راہ پر ہے، پورا پاکستان اس جدت کی شاہکار ٹریننگ لیب سے مستفید ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ فارنزک سائنس ایجنسی 2018ء سےاب کہیں آگے ترقی کی منازل طےکرچکی ہے۔

حسان خاور نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ نے ایک ارب 90 کروڑ کی رقم سے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ لیب کا تحفہ دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.