Categories
Breaking news

ن لیگ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا

Advertisement

 یوسف رضا گیلانی

سینیٹ الیکشن سے قبل ہی پی ڈیم ایم کے پلیٹ فارم سے پیپلز پارٹی کو بڑی خوشخبری ملی ہے، جہاں نون لیگ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

مسلم لیگ نون نے اسلام آباد کی جنرل نشست سے یوسف رضاگیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، اعلان سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یوسف رضاگیلانی سےملاقات کی، ملاقات میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کےکاغذات نامزدگی کے معاملےپر مشاورت ہوئی۔

بعد ازاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، یوسف رضا گیلانی کےتجویزوتائید کنندگان میں دو سابق وزرائےاعظم شامل ہوئے، پی پی پی پرویزاشرف یوسف رضاگیلانی کی جانب سے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کےتجویز کنندہ بنے جبکہ شاہدخاقان عباسی یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کےتائیدکنندہ تھے۔

Advertisement

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے متفقہ امیدوار بنایا اگر ہم کامیاب ہوئےتو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں فرق دکھادیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے تمام فیصلے ایک دوسرے کی رائےکے ساتھ ہوتے ہیں، ہم نے پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے تمام فیصلے متفقہ طورپر کئے ہیں۔

یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ آئین کے دائرے میں رہ کرک ام کرینگےتو کوئی تصادم نہیں ہوگا، پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ جہانگیرت رین میرے عزیز ہیں، ان سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *