Categories
Breaking news

ن لیگ نے تسنیم حیدر کے پارٹی ترجمان ہونے کی تردید کردی

ن لیگ نے تسنیم حیدر کے پارٹی ترجمان ہونے کی تردید کردی

مسلم لیگ (ن) پاکستان اور لندن نے تسنیم حیدر کے اپنی پارٹی کا ترجمان ہونے کی تردید کردی۔

ن لیگ پاکستان کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ن لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل نے تسنیم حیدر سے متعلق تردیدی بیانات جاری کردیے۔

زبیر گل نے کہا کہ تسنیم حیدر مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ہرگز نہیں ہیں، ان کے الزامات پر انہیں برطانوی عدالت لے کر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرامہ ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹانے کے لیے رچایا گیا ہے۔

ن لیگ برطانیہ کے صدر نے یہ بھی کہا کہ تسنیم حیدر کے دائیں اور بائیں بیٹھے دونوں افراد پی ٹی آئی کے لیڈر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تسنیم حیدر کے ساتھ بیٹھے لوگ نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرے کرواتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ تسنیم حیدر ن لیگ لندن کے ترجمان نہیں ہیں، ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو وہ جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں۔

ن لیگ پاکستان کی ترجمان نے مزید کہا کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے، فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *