Categories
Breaking news

ن لیگ عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے بارے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے، وزیراعظم

ن  لیگ عدالتوں پر اثرانداز  ہونے کے بارے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے بارے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئر وزراء کو طلب کرلیا

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کاجائزہ، آئندہ کی حکمت عملی طےکی جائےگی، مشترکہ اجلاس بلانے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے قانونی نکات پر بریفنگ دی، شہزاد اکبر نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے۔

سابق چیف جج رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں سے متعلق گلگت بلتستان کورٹ کے سابق جج کے انکشافات کے بعد معاملے کا نوٹس لے لیا۔

بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.