Categories
Breaking news

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں، مراد سعید

Advertisement
Advertisement

 ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں، مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو اپنے دھندے کے لیے استعمال کیا۔مراد سعید نے کہا کہ انہوں نے پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا اور منی لانڈرنگ ہوتی رہی، آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں، الیکشن کمیشن نے 6 ہفتوں کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو پارٹی اکاوَنٹس کے بھول بھلیوں کے کرداروں کا انتظار ہے، کہا گیا نیب کی کیا مجال اثاثے آمدن سے زائد ہیں تو تمہیں کیا، ادھر بھی الٹا چوری اوپر سے سینہ زوری۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ قوم اب ان جماعتوں سے چند سوالوں کا جواب چاہتی ہے، پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیا ؟

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے آڈٹ ،ریکارڈ ،رسیدیں نہ جمع کرنے کے علاوہ اثاثے کیوں چھپائے؟ کیا زرداری لیگ کو یہودی لابی سیگل کو ادا کیے گئے پیسے کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا لندن اور امریکہ میں بنائے جانے والی کمپنیوں کا سامنے آنے کا ڈر ہے؟ کیا نواز شریف نے پارٹی کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا اسکے ثابت ہونے کا ڈر ہے؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹھیکوں میں لیے جانے والے کمیشن اور کرپشن کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے؟

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *