Categories
Breaking news

ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو ضمانت پر رہا

ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو ضمانت پر رہا

ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ جیل حکام خواجہ آصف کی رہائی کا پروانہ لے کر اسپتال پہنچے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف رہائی کے بعدسیالکوٹ اور پھر اسلام آباد جائیں گے۔

ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ روز مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔

خواجہ آصف نے اثاثے بنانے کے الزام میں رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

انہیں دسمبر2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف کو متعدد مواقع دیے گیے لیکن وہ مطمن نہیں کر سکے۔

نیب کے مطابق خواجہ آصف کے پاس 2004 سے 2008 تک غیر ملکی اقامہ رہا، انہوں نے بطور کنسلٹنٹ لیگل ایڈوائزر کے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے۔

خواجہ آصف کو لی گئی تنخواہ سمیت دیگر تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی،انہیں کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست جمع کروانے کا کہا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو اقامہ ایگریمنٹ بھی نیب کو جمع کروانے کا کہا گیا تاہم وہ دوران تفتیش مسلسل عدم تعاون کرتے رہے ہیں۔

نیب کا الزام ہے کہ بینک کے چپڑاسی نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں اٹھائیس ملین سے زائد رقم جمع کرائی۔ مبینہ طور پر رہنما کے بھتیجے نے بھی20 ملین جمع کرائے اور خواجہ آصف کو2 ملازمین نے35 ملین روپے کی ٹرانزیکشنز کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *