Categories
Breaking news

ن لیگی ارکان اسمبلی کو عوامی غضب کا سامنا ہے، ترجمان پنجاب حکومت

ن لیگی ارکان اسمبلی کو حلقوں میں عوامی غضب کا سامنا ہے، ترجمان پنجاب حکومت کا دعویٰ

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگی ارکان اسمبلی کو حلقوں میں عوامی غیض و غضب کا سامنا ہے۔

ایک بیان میں مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ طویل عرصے تک حلقے کا رخ نہ کرنے پر کارکنوں نے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی کارکنوں نے قیادت پر واضح کردیا کہ قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف بیانیے پر ساتھ نہیں دیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے یہ بھی کہا کہ کارکنان کہہ رہےہیں بیرون ملک جانے والوں کی کرپشن کا دفاع ہم کیوں کریں؟

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی کارکنوں کا کہنا ہے کہ قیادت کو عوام کے بجائے اپنے مسائل کی فکر لاحق ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کارکنوں اور عوام کے لاتعلق ہونے پر مریم نواز نے خود باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *