Categories
Breaking news

ن لیگ، پی پی کی فنڈنگز اسکروٹنی: الیکشن کمیشن کا آڈیٹر جنرل آفس کو ایک اور خط

ن لیگ، پی پی کی فنڈنگز اسکروٹنی: الیکشن کمیشن کا آڈیٹر جنرل آفس کو ایک اور خط

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پارٹی فنڈنگز کی اسکروٹنی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے آڈیٹر جنرل آفس کو ایک اور خط لکھ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ آڈیٹر جنرل آفس اسکروٹنی کمیٹی کے لیے گریڈ 21 کے افسر کی خدمات فراہم کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل 3 فروری کو بھی آڈیٹر جنرل آفس کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل آفس کے نئے رکن کے لیے نام نہ دینے پر اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس تعطل کا شکار ہے، پی ٹی آئی نے بھی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جلد شائع کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کا ایک رکن ریٹائر ہونے پر آڈیٹر جنرل آفس سے نیا نام مانگا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.