
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 99 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی سستی کرنے کی منظوری اپریل سے جون 2021ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
ترجمان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔
Table of Contents
کے الیکٹرک کی نیپرا سے بجلی 5 روپے 18 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 5 روپے 18 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔
نیپرا کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی سستی کرنے کی حتمی منظوری کی صورت میں صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف مل سکے گا۔
ترجمان نیپرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کی یہ منظوری کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سندھ کے 61134 غیر فعال سرکاری اسکول ختم، نوٹیفکیشن جاری
صوبائی محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے سندھ کے 61 ہزار 134 غیر فعال سرکاری اسکولوں کو ختم کردیا ہے جس کا سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
-
شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب کے ساتھ بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناخوش
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات میں غیر رسمی انداز میں بیٹھنا مہنگا پڑگیا۔
-
علی زیدی نے وزیر اعظم کی ویڈیو لنک پیشی کی ویڈیو شیئر کر دی
وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیشی کی ویڈیو شیئر کر دی۔
-
لاہور میں اومی کرون کے 33 کیسز رپورٹ
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں اومی کرون کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
-
سال نو پر آتشبازی کی اجازت، پبلک کو انجوائے کرنے دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے سال پر آتش بازی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے صرف یہاں نہیں ہو رہا، پبلک کو انجوائے کرنے دیں۔
-
کراچی: سولجر بازار میں قاتلانہ حملہ، ASI سمیت 2 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دوسری موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔
-
سال کا آخری سورج طلوع
کراچی سمیت ملک بھر میں سال کا آخری سورج طلوع ہوگیا، شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سال اپنے ساتھ مہنگائی ، معاشی بدحالی اور کورونا وباء بھی ساتھ لے جائے گا۔
-
سالِ نو: ہوائی فائرنگ کرنیوالوں پر اقدمِ قتل کا مقدمہ ہو گا
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سالِ نو کا جشن منانے کے موقع پر شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدمِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو گا۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر ہو گئی
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا، جبکہ کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر چلی گئی۔
-
بھارت کا ہندو یاتریوں کا پاکستان لانے کیلئے PIAکو اجازت دینے سے انکار
بھارت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو اسلام آباد سے دہلی کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
-
ایم5 پر دھند، 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 1شخص جاں بحق
ملتان میں موٹر وے ایم فائیو پر جلال پور کے قریب دھند کے باعث 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
-
کوئٹہ میں بارش، بجلی معطل، گیس پریشر بھی کم
کوئٹہ میں رات گئے بارش کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، دوسری جانب شدید سرد موسم میں کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
-
عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی۔
-
وزیراعظم کی سوچ دقیانوسی ہے، ویمن ایکشن فورم
ویمن ایکشن فورم نے خواتین اور پختون کلچر سے متعلق وزیراعظم کے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس میں دیے گئے بیان کو دقیانوسی سوچ کا مظہر قرار دے دیا۔
-
لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں میں گیس کی قلت
موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں کی زندگی کو مشکل بنادینے والا گیس بحران اب بھی برقرار ہے۔
-
عوام کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی سیکورٹی اور حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔