Categories
Breaking news

نیپرا نے بجلی ایک دو روپے  نہیں بلکہ کتنی مہنگی کردی؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں

نیپرا نے بجلی ایک دو روپے  نہیں بلکہ کتنی مہنگی کردی؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی چار روپے 74 پیسے مہنگی کردی ۔

نیپرا کی جانب سے بجلی چار روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت اکتوبر کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی ہے۔فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، اس اضافے سے صارفین پر 60 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ صارفین سے یہ اضافی قیمت دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

کیا جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو ماؤ باغیوں نے نشانہ بنایا؟ انڈیا میں بحث چھڑ گئی

خیال رہے کہ اس سے قبل سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سی پی پی اے نے جتنی درخواست کی نیپرا نے اتنا ہی اضافہ کردیا۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیبزنس

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *