Categories
Breaking news

نیپرا میں دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر لی، فیصلہ بعدمیں جاری ہو گا۔

نیپرا میں دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں ہوئی۔

دورانِ سماعت بریفنگ میں بتایا گیا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ 3 روپے 12 پیسے اضافہ مانگ رکھا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ

اسلام آباد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی…

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مانگے گئے اضافے کا بوجھ 26 ارب 60 کروڑ روپے بنتا ہے، دسمبر میں 8 ارب 82 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ساڑھے 8 ارب یونٹ سے زیادہ بجلی فروخت ہوئی۔

دورنِ سماعت نیپرا حکام نے کہا کہ مختلف ایڈجسٹمنٹس کے بعد دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 9 پیسے بنے گی، دسمبر میں ایل این جی قلت کے باعث بھی صارفین پر 2 ارب 60 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

وائس چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی بتائے کہ پاور پلانٹس کو ایل این جی کا مسئلہ کب حل ہو گا، ایل این جی مسائل حل کیے جائیں۔

نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر لی جس کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *