Categories
Breaking news

نیو ایئر نائٹ اور لانگ ویک اینڈ، مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا

نیو ایئر نائٹ اور لانگ ویک اینڈ، مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا

نیو ایئر نائٹ اور لانگ ویک اینڈ کے باعث مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا جبکہ سیر و تفریح کے لیے آنے والوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی تیمور خان نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر مری میں 55 ہزار کے قریب گاڑیاں داخل ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویک اینڈ کے باعث مزید 12ہزار گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں، مری میں ٹریفک کی روانی کے لیے مزید نفری لگائی گئی ہے۔

تیمور خان نے یہ بھی کہا کہ جی پی او چوک پر پیدل چلنے والوں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، مخصوص مقامات پر سنگل لائن میں پارکنگ کرائی جا رہی ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی نے یہ بھی کہا کہ سیاح پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑیوں کو مناسب جگہ پر پارک کریں اور دوران ڈرائیونگ صبر و تحمل سے کام لیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.