Categories
Breaking news

نیوٹرل ہوں،مجھے سبق نہ پڑھائیں، چیئرمین سینیٹ

نیوٹرل ہوں،مجھے سبق نہ پڑھائیں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائد حزب اختلاف سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نیوٹرل ہوں، مجھے زیادہ سبق نہ پڑھائیں۔

چیئرمین سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرکو آپ لوگ خود خراب کررہے ہیں، اس کو پارٹی بنارہے ہیں۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ اپنے نمبر پورے نہیں کرتے اور الزام چیئر کو دیتے ہیں، زیادہ نیوٹرل ہونا بھی ٹھیک نہیں ہے۔

سینیٹر مشتاق ایوان میں حکومت پر برس پڑے

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشتاق خان نے کہا کہ انہوں نے قائداعظم کے بینک کو فروخت کردیا، یہ حکومت کا نہیں آئی ایم ایف کا بل تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتے لہٰذا اپنی پارٹی کو استعفیٰ دے دیا ہے۔

یوسف گیلانی کا بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ استعفیٰ، آصف کرمانی کا اظہار افسوس

اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ اپوزیشن کے 8 سینیٹر غیرحاضرتھے، سینیٹ اجلاس میں اکیلے یوسف رضا گیلانی غیر حاضر نہیں تھے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں نےاستعفیٰ اپنی جماعت کو جمع کرا دیا ہے کہ میں قائد حزب اختلاف نہیں رہوں گا۔

واضح رہےکہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر اپوزیشن کو ایک ووٹ سے شکست ہوئی تھی اور اس دوران ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی عدم حاضری پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ حکومتی وزراء نے یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *