Categories
Breaking news

نیوزی لینڈ کو شکست، آسٹریلیا پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا پہلی مرتبہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کا چیمپئن بن گیا۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی سیمی فائنل کے ہیرو ڈیرل مچل کی وکٹ کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا، انہوں نے صرف 11 رنز بنائے تھے۔اس کے بعد کپتان کین ولیم سن کیریز پر آئے اور چھاگئے، انہوں نے پہلے محتاط انداز میں بیٹنگ کی لیکن پھر اس کے بعد آسٹریلوی بولرز کی درگت بنادی۔

A massive over for the @BLACKCAPS 🎆

Mitchell Starc has gone for 22 runs! #T20WorldCup | #T20WorldCupFinal | #NZvAUS | https://t.co/1HyoPN4N0d pic.twitter.com/OElguBSio4

— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 14, 2021

کین 48 گیندوں پر 85 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، انہوں نے 10 چوکے اور 3 فلک بوس چھکے لگائے۔مارٹن گپٹل نے ٹیم کے ٹوٹل میں 28 رنز کے ساتھ، گلین فلپس نے 18 اور جمی نیشم نے 8 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔نیوزی لینڈ نے مقرر 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے اپنے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دیے اور 3 اہم وکٹیں بھی لیں جبکہ ان کے علاوہ ایڈم زیمپا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو کپتان ایرون فنچ کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا، لیکن مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان لگی 92 رنز کی شراکت نے میچ کا پانسہ کینگروز کے پلڑے میں کردیا۔ ڈیوڈ وارنز 38 گیندوں پر 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیکن ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کے قریب کرگئے۔

A Kane Williamson masterclass helps New Zealand to 172/4.

Can they defend this and lift the 🏆? #T20WorldCup | #T20WorldCupFinal | #NZvAUS | https://t.co/1HyoPN4N0d pic.twitter.com/kZROWZ2N3Q

— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 14, 2021

وکٹ پر موجود مچل مارش کا بلہ رنز اگلتا رہا اور انہوں نے ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ہوئے 77 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوادیا۔ ساتھ میں موجود گلین میکس ویل بھی ناقابلِ شکست رہے اور 28 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولڈ نے آسٹریلیا کے بلے بازوں کے سامنے قابلِ تعریف بولنگ کی جہاں انہوں نے اپنے 4 اوورز میں صرف 18 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں بھی لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.