Categories
Breaking news

نیوزی لینڈ: پاکستان کرکٹ اسکواڈ آئسولیشن سے آزاد

نیوزی لینڈ وزارت صحت نے پاکستان ٹیم کی آئسولیشن مدت مکمل ہونے کا اعلان کردیا، کرائسٹ چرچ میں موجود ایک کرکٹر کے سوا تمام پلیئرز آئسولیشن چھوڑ دیں گے۔آئسولیشن سے آزادی کے بعد پاکستانی کرکٹرز کچھ دیر ہوٹل میں قیام کریں گے، اسکواڈ کے 52 اراکین پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔وزارت صحت نیوزی لینڈ کے مطابق پاکستان ٹیم میں 6 ایکٹیو کیسز میں سے 5 صحت یاب ہوگئے، 14 روزہ آئیسولیشن میں پاکستانی کرکٹرز کے 5 مرتبہ پی سی آر اور ایک مرتبہ بلڈ ٹیسٹ لیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو آئسولیشن کے دوران ٹریننگ کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *