Categories
Breaking news

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے174 رنزکا ہدف دے دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے174 رنزکا ہدف دیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی20 میں پاکستان کو جیت کیلئے174 رنزکا ہدف دیا ہے۔تیسرے میچ میں شاداب خان نے ٹاس جیت کر ماضی کے برعکس پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔کپتان شاداب خان نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم میں3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔عبداللہ شفیق، عماد وسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کردیا…

میزبان ٹیم کوسیریزمیں دو صفرکی برتری حاصل۔ آج کے میچ میں کیویزکی جیت سے پاکستان کووائٹ واش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قومی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ عبداللہ شفیق اور وہاب ریاض کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ خوشدل شاہ بھی پلیئنگ الیون سے آؤٹ ہوسکتے ہیں۔

پہلے میچ میں پاکستانی بیٹنگ ناکام ہوئی اور ٹیم نو وکٹوں پر ایک سو تریپن رنز بنا سکی تھی۔ نیوزی لینڈ نے ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔ میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ قومی ٹیم نے جیت کیلئے164 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف1 وکٹ کے نقصان پر19.1 اوور میں پورا کیا۔

سیریز کے آخری میچ میں شکست سے پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان نے2018 میں نیوزی لینڈ کو ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

سال2018 میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم تین میچوں پر مشتمل سیریز ہوئی تھی جس میں پاکستان کی نے 3-0 سے فتح حاصل کی۔

ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں چوتھے اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *