Categories
Breaking news

نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹی 20 اسکواڈ آکلینڈ پہنچ گیا

Advertisement

نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹی 20 اسکواڈ آکلینڈ پہنچ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن سے آکلینڈ پہنچ گیا، قومی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کوئنزٹاؤن سےبذریعہ پرواز آکلینڈ پہنچا، اسکواڈ کل سےآکلینڈ میں ٹریننگ شروع کرےگا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20میچ اٹھارہ دسمبرکو آکلینڈ میں کھیلا جائےگا۔

? Auckland#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/IYomT0tDHg

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 15, 2020

قومی ٹیم کو کیویز کے خلاف سیریز سے قبل دھچکا لگا ہے ، بابر اعظم انگوٹھے میں فریکچر ہونے کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے، عبداللہ شفیق کی جگہ بابر کو اوپننگ کرنا تھی لیکن اب اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ عبداللہ شفیق کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان کو اوپننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کے اننگز کا آغاز کرنے کا قومی امکان ہے، وہ 28 سالہ عبداللہ شفیق کے ساتھ اوپننگ کرنے میدان میں اتریں گے، عبداللہ شفیق نے زمبابوے کے خلاف ڈیبیو میچ میں 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب اوپنر ذیشان ملک کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے، ذیشان نے جمعے کے روز انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی۔

اس کے علاوہ پہلے ٹی 20 میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان کی شمولیت کی فٹنس پر مشروط ہے، اگر شاداب فٹ ہوجاتے ہیں تو وہ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر شاداب ان فٹ رہے تو محمد رضوان کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں، محمد رضوان نے نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخوا کی قیادت کی تھی۔

پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کو چیمپئن بنوانے والے عماد وسیم اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کے نام بھی کپتانی کے زیر غور ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *