دورہ نیوزی لینڈ کیلئے نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کی 14 روزہ آئیسولیشن کے ختم ہونے پر کوئنز ٹاون پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز آزاد فضا میں چہل قدمی کر کے خوش ہوگئے۔پاکستان ٹیم کے سینئر کرکٹرز اظہر علی اور محمد حفیظ نے کوئنز ٹاؤن کے ساحل پر واک کی اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے تصویریں شیئر کیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے صبح سویرے ہی واک کی اور خوبصورت نظارے دیکھے۔اظہر علی نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ تبصرہ کیا کہ صحت مند رہنے کیلئے صبح سویرے کی واک سے بہتر کوئی اور عمل نہیں۔
