پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کی تقریبات ہورہی ہیں، مہندی میں دولہے نے کپڑوں جیسا ماسک پہن کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہےمہندی میں دولہے عبداللہ خان معروف ڈایزائنر نومی انصاری کا لباس زیب تن کیا۔لباس کے ساتھ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز کو اپناتے ہوئے کپڑوں کی میچنگ کا ہی ماسک بھی پہنا۔شادی میں بھی کورونا ایس او پیز کو فالو کرنے پر دولہے کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔
