Categories
Breaking news

نیمار جونیئر نے پی ایس جی کے ساتھ نئے معاہدے کے معاملات کو روک دیا،بارسلونا واپسی کی خبریں

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک) نیمار جونیئر نے پی ایس جی کے ساتھ نئے معاہدے کے معاملات کو بالکل روک دیا ہے اور وہ ایک بار پھر سے بارسلونا کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں ۔اخبار کے مطابق لیونل میسی کے بارسلونا میں رکنے کے فیصلے کے بعد نیمار جونیئر نے بارسلونا واپسی کا ارادہ کرلیا ہے اور اس وقت وہ بارسلونا کی طرف سے دلچسپی کے منتظر ہیں ۔اطلاعات کے مطابق نیمار جونیئر کو معلوم ہوچکا ہے کہ لیونل میسی اب بارسلونا میں ہی رکیں گے لہذا انہوں نے پی ایس جی کے ساتھ اپنے معاہدے کو روک دیا ہے ۔
جیراڈ رومیرو نے بھی نیمار کی بارسلونا میں واپسی کی خواہش کی خبروں کی تصدیق کردی ۔جیراڈ رومیرو کے مطابق نیمار کے قریبی لوگوں کے مطابق نیمار کا ارادہ بالکل واضح اور حتمی ہے اور وہ اگلے سیزن بارسلونا میں کھیلنا چاہتے ہیں ۔ 3 مارچ بارسلونا صدر خوآن لاپورتا اور نیمار کے سابق پنی زہاوی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں نیمار کا معاملہ زیر غور آیا ہے۔
اخبار کے صحافی کی طرف سے رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ شاید آپ لوگوں کو یہ خبر مزاحیہ اور درست نہ لگے لیکن مستقبل میں آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ خبر کتنی درست تھی

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *