Categories
Breaking news

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور سب سے زیادہ آلودہ قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آج کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور سب سے زیادہ آلودہ قرار پایا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 181ریکارڈ کیا گیا جبکہ کینال ویو سوسائٹی، ٹھوکر نیاز بیگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس177 ریکارڈ کیا گیا۔

ٹاؤن ہال میں ایئر کوالٹی انڈیکس126ریکارڈ کیا گیا اور ٹاؤن شپ سیکٹر 2 میں ایئرکوالٹی انڈیکس 108ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور کا علاقہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ آلودہ ترین قرار

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آج کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کا علاقہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سب سے زیادہ آلودہ قرار پایا

محکمہ ماحولیات کے مطابق رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 74 ریکارڈ کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 70ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق راولپنڈی میں ایئرکوالٹی انڈیکس49 ریکارڈ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *